اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

ایرانی صدر پزشکیان کی کابینہ میں دو ٹوک گفتگو: صیہونی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے

مغربی ممالک اسرائیل کو ہتھیار، انٹیلی جنس اور سیاسی پشت پناہی دے رہے ہیں، صدر ایران کا بیان

شیعیت نیوز : ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج شام کابینہ کے اجلاس میں ملک کے اعلیٰ کمانڈروں اور دیگر متعدد افراد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں ڈٹ جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ناجائز صیہونی حکومت، بین الاقوامی، قانونی اور انسانی حقوق کو پائمال کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔

ایران کے صدر نے یروشلم پر قابض حکومت کے مجرمانہ اقدامات پر مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی خاموشی اور حمایت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مغربی چند ممالک ان وحشیانہ حملوں کو روکنے کے بجائے اس حکومت کو ہتھیار، انٹیلی جنس اور سیاسی حمایت فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے جنگ بندی کی بھیک مانگنے سے پہلے جنگی جنون روکا جائے، اسرائیلی ماہر کی تنبیہ

جمہوری اسلامی ایران کے خلاف جارحیت میں جو طیارے، میزائل اور ہتھیار آج اس حکومت کے پاس ہیں، وہی طیارے، میزائل اور ہتھیار انہی ممالک نے فراہم کیے ہوئے ہیں۔ نیز اسرائیل کو انہی ممالک کے ذریعے انٹیلی جنس سپورٹ، ریڈار اور ملٹری سسٹم کے ذریعے مدد فراہم کی جارہی ہے۔

ایرانی صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ جمہوری اسلامی ایران کبھی بھی کسی قسم کی جنگ یا تنازعے کا خواہاں نہیں رہا۔ تاہم، جس طرح ہماری مسلح افواج بشمول مقتدر سپاہ پاسداران انقلاب نے اب تک مناسب اور ٹھوس جواب دیا ہے، اگر دشمن کی طرف سے مخاصمانہ کارروائیاں جاری رہیں تو ان کا ردعمل اور بھی فیصلہ کن اور شدید ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button