اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

ایران کا ایک بار پھر سے اسرائیل پر حملہ شروع، کئی میزائل داغے گئے

ایران نے مقبوضہ علاقوں پر سینکڑوں بیلسٹک میزائل داغ کر دشمن کو منہ توڑ جواب دے دیا

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل آپریشن "وعدہ صادق ۳” کے چوتھے مرحلے کے تحت صہیونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا۔ سپاہ پاسداران کی فضائیہ کی جانب سے یہ ایک مرکب اور جارحانہ کارروائی تھی، جس میں درجنوں میزائل اور ڈرونز شامل تھے۔

ایرانی حکام نے پہلے ہی تاکید کی تھی کہ صہیونی حکومت کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کو کوئی پیغام نہیں بھیجا، ایرانی وزارت خارجہ

صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے جواب میں مقبوضہ علاقوں کی طرف سینکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے تاکہ اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔

ایرانی مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں نے اپنی بلند دفاعی صلاحیتوں اور مکمل تیاری کے ساتھ، ملک کے مختلف مراکز سے سینکڑوں میزائل داغ کر اس حملے کا بھرپور جواب دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button