اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

ایران کی مسلح افواج کا انتباہ: اسرائیل کو اپنے اقدامات پر پچھتانا پڑے گا

جنرل شکارچی کا دوٹوک مؤقف: میزائل حملے صرف طاقت کا ایک معمولی مظاہرہ تھے، شہری اہداف کا نشانہ بنانا اسرائیلی پروپیگنڈا ہے

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابو الفضل شکارچی نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی رژیم کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اسے اپنے اقدامات پر ضرور پچھتانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ایران کی جانب سے صہیونی اہداف پر کیے گئے میزائل اور ڈرون حملے، اسلامی جمہوریہ کی تباہ کن طاقت کا صرف ایک معمولی حصہ تھے۔ "یہ صرف ایک انتباہ تھا، اگر دشمن باز نہ آیا تو اس کا انجام اس سے کہیں زیادہ سنگین ہوگا۔”

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایران کو مکمل دفاعی مدد فراہم کرے، جماعت اسلامی کا مطالبہ

جنرل شکارچی نے اسرائیلی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "اسرائیلی پالیسی سازوں نے شاید یہ گمان کیا کہ ایران کے چند سینیئر کمانڈروں کو شہید کرکے وہ ہماری طاقت کو کمزور کر دیں گے، مگر وہ نہیں جانتے کہ جو کمانڈر ان شہداء کی جگہ پر آئے ہیں، وہ اسرائیل کے دانت کھٹے کریں گے۔”

انہوں نے اس الزام کو بھی دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا کہ ایران نے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔ ان کے بقول، "ہمارے میزائلوں کا اصل ہدف اسرائیل کی وزارت جنگ تھا، لیکن صہیونیوں کی طرف سے الیکٹرانک رکاوٹیں پیدا کی گئیں، جن کے باعث کچھ میزائل اپنے ہدف سے منحرف ہو کر دیگر مقامات پر گرے۔”

جنرل شکارچی نے وضاحت کی کہ "رہائشی علاقوں پر حملے کا الزام ایران پر نہیں آتا، بلکہ یہ صہیونی حکومت کی الیکٹرانک جنگی چالوں کا نتیجہ تھا۔”

انہوں نے اس بات کی یاددہانی بھی کرائی کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں میں ایران کے شہری علاقے براہ راست نشانہ بنے، جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button