اہم ترین خبریںایرانپاکستان

اسرائیلی حملہ ایران ہی نہیں بلکہ ہر اسلامی ملک کے خلاف ہے، جی بی کونسل

غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اراکین جی بی کونسل

شیعیت نیوز : گلگت بلتستان کونسل کے اراکین کونسل نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اسرائیلی حملہ میں شہید ایرانی قیادت اور دیگر شہریوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم دنیا اسرائیل کی اس بزدلانہ جارحیت کا نوٹس لے اور فوری کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی دہشت گرد اسرائیل اور اس کا سرپرست امریکہ نے مشرق وسطیٰ کو بدامنی، تباہی اور جنگ کی آگ میں دھکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امت مسلمہ عالمی استعمار کے خلاف متحد و بیدار ہوجائے، متحدہ علماء محاذ

یہ ناپاک سازش صرف ایران کیخلاف ہی نہیں، بلکہ ہر آزاد اور غیرت مند مسلم ملک کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر حملہ پورے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے۔

ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ایرانی بہن بھائیوں کی ہر محاذ پر بھرپور حمایت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button