اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

ایران سے طویل جنگ کا خطرہ ہے، ترجمان صہیونی فوج

ترجمان کا اعتراف، اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل طور پر مربوط نہیں

شیعیت نیوز : اسرائیلی فوج کے ترجمان عوفی دافرین نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی حکومت کو آنے والے دنوں میں سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا اور تل ابیب کو طویل المدت جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ایران پر فضائی حملوں کے بعد ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملے میں ایران کے نطنز میں واقع جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سیستانی کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

انہوں نے کہا کہ ہم ایک مرحلہ وار اور منظم منصوبے کے تحت کارروائیاں کر رہے ہیں، لیکن اس وقت اپنے تمام اہداف کو ظاہر نہیں کریں گے۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر مربوط نہیں ہے، اسی وجہ سے تل ابیب کو آنے والے دنوں میں مشکل حالات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

دافرین نے مزید دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے پاس ایرانی حملوں کا سامنا کرنے کے لیے کافی مقدار میں دفاعی میزائل موجود ہیں اور وہ ایرانی ردعمل پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں پر کیا جانے والا حملہ درست انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button