پاکستان میں ایران سے یکجہتی کے مظاہرے: "مرگ بر اسرائیل و امریکہ” کے نعروں سے گونج اٹھا ملک

13 جون, 2025 12:56

شیعیت نیوز : ایران پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملے کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ مظاہرین نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیل کے ساتھ امریکا کو بھی ملوث قراردیا۔

ایران پر اسرائیلی فضائی حملے کے خلاف بلتستان کے مختلف شہروں میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں شرکاء نے ایک بار پھر ایران کی حمایت کا عندیہ دیا اور اسرائیل کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : امام خمینی ایئرپورٹ سے پروازیں معطل — کہانی جاری ہے

سکردو میں جامع مسجد سے یادگارِ شہداء تک نکالی گئی ریلی میں مقامی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، طلباء اور عام شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے شدید نعروں کے ساتھ ایران کی یکجہتی میں پرچم اٹھائے اور "مرگ بر اسرائیل”، "مرگ بر امریکہ” کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اپنے خطابات میں کہا کہ "اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے جو نہ صرف فلسطین بلکہ پورے خطے میں امن کو تباہ کر رہی ہے۔” انہوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے ساتھ کھڑے ہو کر اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی فورمز پر آواز بلند کرے۔

8:18 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top