رہبر انقلاب اسلامی کا اسرائیل کو سخت جواب: ایک تاریخی اور تلخ انجام اس کا منتظر ہے
تہران پر اسرائیلی حملوں کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا قوم سے خطاب، شدید انتقامی کارروائی کا عندیہ

شیعیت نیوز : صہیونی حکومت کی جانب سے تہران اور دیگر ایرانی شہروں پر فضائی حملوں کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم کے نام پیغام میں صہیونی حکومت کو سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
رہبر معظم کے پیغام کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
اے عظیم ایرانی قوم!
آج علی الصبح صہیونی حکومت نے اپنے خبیث اور خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز وطن کے خلاف سنگین جنایت کا ارتکاب کیا اور رہائشی مراکز کو نشانہ بنا کر اپنی خبیث فطرت کو پہلے سے بھی زیادہ عیاں کردیا۔ یہ غاصب اور خبیث حکومت ایک سخت سزا کی منتظر رہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہم عالمی اداروں کے منتظر نہیں بیٹھیں گے، حکومت ایران
ان شاء اللہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے آہنی ہاتھ اسے ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ دشمن کے ان حملوں میں ہمارے چند کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے ہیں تاہم ان کے جانشین اور ساتھی ان شاء اللہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھیں گے۔
صہیونی حکومت نے اس جنایت کے ذریعے اپنے لیے ایک تاریخی و تلخ انجام کو یقینی بنا لیا ہے اور وہ ان شاء اللہ اس سزا کو ضرور چکھے گی۔
سید علی خامنہ ای