اہم ترین خبریںایران
ایران کا دو ٹن وارہیڈ سے لیس جدید میزائل کا کامیاب تجربہ
وزیر دفاع جنرل ناصرزادہ کا کہنا ہے کہ ایران جدید دفاعی ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر لیس ہے

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصرزادہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے دو ٹن وارہیڈ سے لیس جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دفاعی امور میں بہت اچھی پیش رفت کی ہے اور ہماری افواج مکمل طور پر جدید ٹیکنالوجی سے مسلح ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عید غدیر اسلام کی عظیم عید ہے، رہبر معظم
جنرل ناصرزادہ نے مزید کہا کہ یہ تجربہ ایران کی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اپنی دفاعی تیاریوں اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔