اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل نے انسانی مشن کی کشتی پر قبضہ کر لیا، کارکنان کی ملک بدری کا اعلان

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مذمت، اسرائیلی کارروائی کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار

شیعیت نیوز : اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی پانیوں میں قبضے میں لیے جانے والے بحری جہاز میڈلین کے مسافروں کو ان کے متعلقہ ممالک کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے بن گورین ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

قابض رژیم نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی حامی کارکنوں کو ملک بدری کی شرائط پر دستخط کرنا ہوں گے۔ بصورت دیگر، ان کا عدالتی ٹرائل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کا تل ابیب پر میزائل حملہ، اسرائیل کی بندرگاہوں پر دھمکی آمیز ردعمل

ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیان میں اسرائیلی فوج کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ جہاز غزہ کی پٹی کی غیر قانونی ناکہ بندی کو توڑنے کے لیے ایک انسانی مشن کا حصہ تھا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کشتی غیر مسلح شہریوں کو انسانی ہمدردی کے مشن پر لے جا رہی تھی اور اس پر قبضہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اس بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ایک قابض طاقت کے طور پر، اسرائیل بین الاقوامی قانون کے تحت غزہ میں خوراک اور ادویات تک شہریوں کی رسائی کو یقینی بنانے کا پابند ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button