اہم ترین خبریںایراندنیا

ٹرمپ کا ایران کے ایٹمی پروگرام پر منصوبہ ایک "وہم اور ہذیان” ہے: محسن رضائی

ایران کی اعلیٰ اقتصادی کونسل کے سیکریٹری کا سخت ردعمل، امریکہ کو حقیقت تسلیم کرنے کا مشورہ

شیعیت نیوز : امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کو رول بیک کرنے کے مجوزہ منصوبے پر ایرانی رہنماؤں اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

ایران کی اعلیٰ اقتصادی رابطہ کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ وہ ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ کریں گے جس کے تحت ایرانی جوہری تنصیبات ختم کردی جائیں گی، ایک وہم، ہذیان اور الجھن کا مجموعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹرمپ کی الجھن کو سمجھ سکتے ہیں۔ جب تک وہ اور ان کی ٹیم نتن یاہو جیسے ذہنی مریض کے ساتھ کھڑے ہیں، ایران کی جوہری تنصیبات کے خاتمے کا خواب دیکھنا ترک نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ایٹم بم کے پیچھے نہیں، بلکہ ایٹمی توانائی کے استعمال کا حامی ہے: آیت اللہ خاتمی

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک بڑی قوم، مستحکم نظام اور ایک خودمختار ریاست کے مدمقابل ہیں۔ ایران امریکہ کو مجبور کرے گا کہ وہ حقیقتوں کو تسلیم کرے اور خوابوں کی دنیا سے باہر نکلے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button