ایران کے ایٹمی پروگرام پر شہباز شریف کا موقف پاکستان کے عوام کی ترجمانی ہے، علامہ امین شہیدی

27 مئی, 2025 12:54

شیعیت نیوز : امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے ایران میں ایرانی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جو موقف اختیار کیا ہے، یہ پاکستان کے عوام کی ترجمانی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کا حق ہر اس ملک کو حاصل ہے جسے اپنی سلامتی کے لیے چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان نے بھی اسی حق کے تحت ایٹمی ہتھیاروں کا حق حاصل کیا، دنیا کے پانچ ممالک کے پاس اگر ایٹمی ہتھیار ہیں تو ان کو یہ جواز نہیں دیا جا سکتا کہ کمزور ممالک کو رگیدنا شروع کر دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام ایران نے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شروع کیا ہے، ایران متعدد بار اس موقف کا اظہار کر چکا ہے کہ اگر ہم ہتھیار بنانا چاہیں تو پوری دنیا ہمیں روک نہیں سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ایران، ایران و پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر اتفاق

ان کا کہنا تھا کہ ایران بتا چکا ہے کہ ہم ہتھیار نہیں بنا رہے، اجتماعی موت کا سبب بننے والے ہتھیار بنانا حرام ہیں، ہتھیار بنانے کا مقصد ملکی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ایران کے جنگی مقاصد نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل اور یورپ ہمیشہ خواہاں رہے ہیں کہ ایران کا راستہ روکا جائے اور عالمی پابندیاں بھی لگائی گئیں۔

اس پس منظر میں پاکستان اور دوسرے ممالک وہی موقف اختیار کرسکتے ہیں جو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اختیار کیا ہے، یہ معتدل اور انصاف پر مبنی موقف ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو یہ موقف اختیار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

12:22 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔