اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی رہبر انقلاب اسلامی سے تہران میں خصوصی ملاقات
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرنے کے لئے دورہ ایران پر ہیں

شیعیت نیوز : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرنے کے لئے دورہ ایران پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کل تہران پہنچیں گے
جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان سے وفد کی صورت میں ملاقات کی، بعد ازاں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ آج پیر کی شام رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔