سید یاور علی کاظمی وحدت یوتھ پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب
شیعیت نیوز : ایم ڈبلیو ایم وحدت یوتھ کا مرکزی کنونشن جامعہ امام صادقؑ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
کنونشن 3 روز تک جاری رہا جس میں ملک کے معروف علماء کرام، تنظیموں اور عمائدین و جوانوں نے شرکت کی۔
کنونشن کا آغاز شب شہداء سے ہوا جس میں خانوادہ شہداء اور ملک کے معروف علماء کرام، و رفقاء شہداء نے شرکت کی۔
رفقاء شہدا، و خانوادہ شہداء اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے شب شہداء کے سامعین سے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں : جوان ہر حال میں رہبر معظم کی پیروی کریں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
مرکزی کنونشن کے آخر پر انتخابات کئے گئے جس سے نئے مرکزی صدر کا انتخاب ہوا۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے نومنتخب مرکزی صدر کا اعلان کیا۔
برادر سید یاور علی کاظمی وحدت یوتھ کے نئے مرکزی صدر منتخب ہوئے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے نومنتخب مرکزی صدر سے حلف لیا۔







