سکھ تنظیم کا بین الاقوامی سطح پر ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کی تحقیقات کا مطالبہ
بھارت نے مقدس مقام ننکانہ صاحب کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، سکھ تنظیم

شیعیت نیوز : سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم MAAR (Movement Against Atrocities and Repression) نے بھارت کے مبینہ ڈرون حملے کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں شکایت درج کراتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
شکایت میں کہا گیا ہے بھارت نے مقدس مقام ننکانہ صاحب کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب بھارتی افواج نے ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی کوشش کی، جسے پاکستانی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کر دیا۔
MAAR نے اسے سکھ برادری کی مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔
سکھ تنظیم نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ بھارت ماضی میں بھی 1971 میں کرتارپور صاحب پر بمباری کر چکا ہے جو کہ سکھ قوم کے لیے ناقابلِ فراموش سانحہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گجرات کے قصائی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، جنگ بندی میں امریکہ کا کردار تھا، بھارتی وزیر خارجہ
MAAR کا مؤقف ہے کہ بھارت بار بار سکھوں کے مقدس مذہبی و ثقافتی مقامات کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔
مذہبی عبادت گاہیں بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت تحفظ یافتہ ہیں، اور کسی بھی سیاسی یا عسکری کشیدگی کے دوران ان کا تحفظ لازم ہے۔ MAAR نے
عالمی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے ان اقدامات کی مکمل تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سکھ تنظیم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مذہبی رواداری اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ ایسے حملوں کا سلسلہ روکا جا سکے۔