علامہ شبیر میثمی کی سالار حضرات سے مشاورتی نشست، زیارات پالیسی اور زائرین کے مسائل پر گفتگو
ہم زائرین کے خادم ہیں، سالار حضرات کمیٹی بنائیں اور قریبی رابطے میں رہیں، علامہ شبیر حسن میثمی

شیعیت نیوز : سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مشاورتی اجلاس برائے سالار حضرات میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
انہوں نے سالار حضرات کے مسائل سن کر ان سے مفصل خطاب کرتے ہوئے کہا: حکومت کی جانب سے جو زیارات پالیسی تشکیل دی گئی ہے، جس میں ZGO کے مسائل زیر بحث ہیں، ہم سالار حضرات اور زائرین کی مشکلات کو آسان بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ اللہ تعالٰی بحق محمد وآل محمد علیھم السلام ہماری مدد فرمائے۔
علامہ شبیر حسن میثمی نے مزید کہا: سالار حضرات زائرین کا خیال رکھیں کیونکہ یہ امام حسین علیہ السلام کے زائرین ہیں، ہم زائرین کے خادم ہیں۔ انشاءاللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی مفادات کے غلام عرب حکمرانوں کا ٹرمپ کا شرمناک استقبال: علامہ افضل حیدری
ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: اس حوالے سے سالار حضرات ایک کمیٹی تشکیل دیں جو ہم سے مکمل رابطے میں رہے۔
آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کی اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو، رفعت عباس زیدی و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔