اہم ترین خبریںایران

اسلامی ممالک صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالیں: قالیباف

ایرانی اسپیکر کا PUIC اجلاس میں مطالبہ، فلسطین کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے او آئی سی کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین (PUIC) کے 19ویں اجلاس میں کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک صیہونی حکومت کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لیے مؤثر اقدام کریں۔

قالیباف نے مزید کہا کہ ایران صیہونی حکومت پر سیاسی، اقتصادی اور ہتھیاروں کی پابندیاں عائد کرنے کے لیے اسلامی ممالک سے فوری اور مؤثر اقدام کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صیہونی حکام کے جنگی جرائم، نسل کشی، اور نسل پرستی کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں جدید میڈیکل پروجیکٹ کا آغاز، ٹیلمیسرٹن دوا مقامی سطح پر تیار

قالیباف نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کا جمہوری حل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر او آئی سی کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین (PUIC) کے 19ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جکارتہ پہنچے۔ یہ سربراہی اجلاس 12 سے 15 مئی تک منعقد ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button