ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے
شیعیت نیوز : پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ہماری ایمانی قوت محدود نہیں، بلکہ پھیل رہی ہے، ایرانی آرمی چیف
ایرانی وزیر خارجہ خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔
ایرانی وفد اسلام آباد سے منگل کے روز بھارت بھی جائے گا۔
ایرانی وفد کی بھارت کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔







