مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان، عظیم الشان استقبال

04 مئی, 2025 20:22

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی ملتان پہنچ گئے۔

ملتان پہنچنے پر صوبائی سیکرٹریٹ میں نامزد مرکزی صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدار حسین نقوی نے اُن کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی کابینہ کے رہنما فہیم جعفر ایڈووکیٹ، وحدت یوتھ ملتان کے ڈویژنل صدر تیمور علی، ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم اور دیگر دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے انٹرا پارٹی انتخابات، سید علی رضوی دوبارہ صدر منتخب

علامہ اقتدار نقوی نے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی تقرری پر اُنہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

علامہ اقتدار نقوی نے بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کی بطور مرکزی جنرل سیکرٹری تقرری کو خوش آئند قراردیا اور کہا کہ اس اہم ذمہ داری پر ایک عالم دین کا آنا تنظیم کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

9:08 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔