علامہ ساجد علی نقوی اور ایم پی اے علی ہادی کی پاراچنار میں ادویات کی فراہمی
شیعیت نیوز : ایم پی اے علی ہادی نے آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بنگش کو قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے عطیہ کردہ ادویات حوالے کیں۔ یہ ادویات پاراچنار کے ان دور دراز علاقوں میں منعقد کیے جانے والے میڈیکل کیمپس کے لیے فراہم کی گئی ہیں، جہاں صحت کی سہولتوں تک رسائی مشکل ہے۔
اس موقع پر ایم پی اے علی ہادی نے کہا کہ قائد ملت کی ہدایت پر محروم طبقات کے لیے یہ عملی اقدام کیا گیا ہے، تاکہ عوام کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی سینیٹ کمیٹی اجلاس میں شرکت
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بنگش نے پاراچنار کے عوام کی جانب سے علامہ سید ساجد علی نقوی اور علی ہادی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ ہفتے سے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام محرومی کا شکار علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔







