مدرسہ الولایہ قم میں "عدالت صحابہ کے مخفی پہلو” پر علمی نشست کا انعقاد
مولانا شہباز اصفہانی نے عدالت صحابہ پر قرآن، روایات اور کتب فریقین کی روشنی میں مفصل خطاب کیا

شیعیت نیوز : یکم ذیقعدہ 1446ھ بمطابق 29 اپریل 2025 کو مدرسہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں مدرسے کے شعبۂ تحقیق کے زیرِ اہتمام گیارہویں علمی نشست بعنوان "عدالت صحابہ کے مخفی پہلو” منعقد ہوئی، جس کے محقق مولانا سید شہباز اصفہانی نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مزدوروں کی عزت و وقار کا تحفظ ہمارا فرض ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
محقق محترم نے عدالت صحابہ پر مفصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت صحابہ ایک ایسا مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے دنیا میں عموماً اور پاکستان میں خصوصاً مکتب تشیع کی تکفیر کی گئی اور فتاوے دئیے گئے۔
انہوں نے پہلے مرحلے میں عدالت صحابہ کا پس منظر اور اس کے مفہوم پر گفتگو کی، پھر اس موضوع کی افادیت کو بیان کیا اور قرآن و روایات اور فریقین کی کتابوں سے مفصل اس موضوع پر روشنی ڈالی۔
اس علمی نشست میں قم المقدسہ کی مختلف تنظیموں، مدارس اور جوامعِ روحانیت کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں سر فہرست مجلسِ وحدت المسلمین، تحریکِ جعفریہ اور مدرسہ بعثت کے عہدیداران تھے۔