اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فرانس کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اشارے پر صہیونی دھمکیاں

تل ابیب کی جانب سے یک طرفہ اقدامات کی دھمکی، نیتن یاہو کے بیٹے کا بھی فرانس کو سخت پیغام

شیعیت نیوز : فرانس کی جانب سے فلسطین کو خودمختار ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دینے کے بعد صہیونی وزیر خارجہ نے فرانس کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دیے ہیں۔

صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنا بہت بڑی غلطی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیرس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا ہے تو تل ابیب یک طرفہ اقدامات پر مجبور ہوگا۔ اس اقدام کے نتیجے میں فرانس کا خطے میں اثر و رسوخ ختم ہو جائے گا اور ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر امریکی حملے میں 80 شہادتیں، اقوام متحدہ کو تیل رساؤ کا خطرہ لاحق

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیٹے نے بھی فرانس کے خلاف ایک سخت پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے فرانس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا: "جہنم میں جاؤ!”

متعلقہ مضامین

Back to top button