اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس نے عرب ممالک کی غیر مسلح ہونے کی تجویز دوٹوک انداز میں مسترد کردی

حماس: مزاحمت ایک سرخ لکیر ہے، عرب ممالک اسرائیل پر دباؤ ڈالیں

شیعیت نیوز : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے عرب ممالک کی جانب سے غیر مسلح ہونے کی تجویز کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بعض عرب ممالک نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو مکمل طور پر اسلحہ ڈالنے یا کم از کم عارضی طور پر غزہ چھوڑنے کی تجویز دی ہے، تاہم حماس نے اس تجویز کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمت کمزور نہیں، اسرائیل لبنان پر قبضے کے خواب دیکھ رہا ہے: شیخ نعیم قاسم

ذرائع کے مطابق اس تجویز کے بدلے میں صہیونی حکومت غزہ پر حملے روکنے پر آمادہ ہوجائے گی۔ مذکورہ عرب ممالک کے مطابق اس تجویز کا ہدف غزہ میں خونریزی اور اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہے۔

عرب ممالک کی اس تجویز کے جواب میں حماس نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح مزاحمت ایک سرخ لکیر ہے جس پر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

حماس کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کو حماس پر دباؤ ڈالنے کے بجائے صہیونی حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔ علاوہ ازیں، حماس کو عرب ممالک کی جانب سے یہ انتباہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر فوری طور پر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اس کے رہنماؤں کو عرب و اسلامی ممالک میں قتل کرنے کی سازش کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button