اہم ترین خبریںایران
فوج و سپاہ کے تعاون نے دشمن کے منصوبے خاک میں ملادیے، جنرل سلامی
آرمی ڈے پر ایرانی افواج کی ہم آہنگی اور طاقتور پوزیشن کا اعتراف

شیعیت نیوز : ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر جنرل سلامی نے آرمی ڈے کے موقع پر کہا کہ ملک کی مسلح افواج اور سپاہ پاسداران انقلاب نے بصیرت اور استقامت کے ذریعے کمال ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ فوج اور سپاہ کے قریبی تعاون اور تعامل کے باعث ملک دشمن عناصر کے منصوبے خاک میں مل گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں اختلافِ رائے: ایران مذاکرات پر واشنگٹن کی پالیسی غیر واضح
میجر جنرل سلامی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے اپنے وژن اور استقامت کے ساتھ ایک موثر، جدید اور طاقتور فورس کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج اور سپاہ دشمن کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہیں، کیونکہ یہ ملک کے دفاع کا آہنی قلعہ ہیں۔