ایران میں دہشت گردی کا واقعہ، آٹھ پاکستانی شہری قتل

14 اپریل, 2025 19:48

شیعیت نیوز : تہران میں متعین پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایک تشدد آمیز اور نفرت انگیز اقدام میں آٹھ پاکستانی شہری قتل کر دیئے گئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ تحقیقات جلد سے جلد مکمل ہوں اور اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد اپنے کیے کی سزا پاسکیں۔

تہران میں متعین پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ تہران میں اس حوالے سے بھرپور تعاون کا اعلان کیا گیا ہے۔ محمد مدثر ٹیپو نے اسی کے ساتھ کہا ہے کہ دہشت گردی اور دہشت گرد، ایران اور پاکستان دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے درمیان عمان مذاکرات پر پارلیمانی کمیشن کو اعتماد میں لے لیا گیا

اس سے پہلے اتوار کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے سیستان و بلوچستان کے ضلع مہرستان میں تازہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی تھی جس میں چند پاکستانی شہری مارے گئے۔

12:04 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔