عالمی مسلم اسکالرز کے اتحاد کا اسرائیل کے خلاف جہاد کا متفقہ فتویٰ جاری
علی القره داغی کا عرب اور مسلم حکومتوں کی خاموشی پر شدید ردعمل، اسرائیل سے ہر قسم کے تعاون پر پابندی عائد

شیعیت نیوز : علی القره داغی نے بین الاقوامی مسلم اسکالرز کی یونین کی قیادت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جہاد کا فتویٰ جاری کیا ہے۔ یہ فتویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ جنگ کو ڈیڑھ سال سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔
علی القره داغی نے عرب اور مسلم ممالک کی حکومتوں پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے غزہ کی تباہی پر خاموش رہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ خاموشی مذہبی اور اخلاقی ناکامی کی قبر ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری نائیجیریا میں یوم القدس کے مظاہرے پر ہونے والی شہادتوں کا نوٹس لے، علامہ شفقت شیرازی
پندرہ اہم نکات پر مشتمل اس فتوے میں اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون سے منع کیا گیا ہے، جس میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت یا اس کے فائدے کے لیے سویز کینال جیسے آمد و رفت کے راستوں کا استعمال شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’’اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنا، بندرگاہوں یا بین الاقوامی بحری راستوں جیسے سویز کینال، باب المندب، یا کسی اور زمینی، سمندری یا ہوائی راستے سے آمد و رفت کی اجازت دینا، جس سے اسرائیل کی مدد ہو رہی ہو، حرام ہے۔‘‘
علی القره داغی نے کہا ہے کہ ’’یہ کمیونٹی فتویٰ جاری کرتی ہے کہ غزہ میں ہمارے بھائیوں کی حمایت میں دشمن کا فضائی، زمینی اور سمندری راستہ روکا جائے۔‘‘
’’اپنے مینڈیٹ کے مطابق اس نسل کشی اور بڑی تباہی کو روکنے کے لیے فوری طور پر فوجی، اقتصادی اور سیاسی اقدامات کیے جائیں۔‘‘