اہم ترین خبریںایران

ایرانی ایئر ڈیفنس کمانڈر کا انتباہ: دشمن کو ملے گا خوفناک سرپرائز

ایران کے پاس ایسی جنگی صلاحیتیں آ چکی ہیں جن کا دشمن تصور بھی نہیں کر سکتا، جنرل صباحی فرد

شیعیت نیوز : ایران کے ایئر ڈیفنس کمانڈر جنرل علی رضا صباحی فرد نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن ایران پر حملہ کرتے ہیں تو انہیں خوفناک سرپرائز ملے گا۔

انہوں نے ایران کے مبینہ پلازما ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق میڈیا رپورٹس کے بارے میں کہا کہ ہم نے ایسی صلاحیتیں حاصل کر لی ہیں جن کا ہمارے بدخواہ دشمن تصور بھی نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک ٹائمز نے صیہونی حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کیا، امدادی فورسز پر حملے کا انکشاف

جنرل صباحی فرد نے زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ پہلے سے کہیں زیادہ مستعد اور اعلیٰ سطح کی جنگی تیاریاں رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائیہ کی جانب سے دشمن کی غلط فہمیوں کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ ہمیں درپیش خطرات کے پیش نظر ہمارے جنگی آلات مزید جدید اور اپ گریڈ ہو رہے ہیں، اس لیے ہم کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button