پاکستانی خواتین کا ایران کا تعلیمی و ثقافتی دورہ: مشہد المقدس میں ورکشاپ کا انعقاد

24 مارچ, 2025 16:32

شیعیت نیوز: پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیر اہتمام اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلیمی و ثقافتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی خواتین کا گروپ مشہد المقدس پہنچا تو خانم زییب رستگار نے ان کا استقبال کیا۔

کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی مکتب نرجس مشہد میں ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں شریک خواتین سے خانم رستگار نے ٹیم ورک اور عوامی تحریکوں کی اہمیت، خانم حیدری نے اسلام میں خواتین کے مقام اور استاد غلام رضا جلالی نے تمدن نوین اسلامی کے عنوان سے گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ انسانی حقوق کی فراہمی میں ناکام، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر اس کا ثبوت ہیں – علامہ ساجد نقوی

گروپ میں شامل خواتین سے خانہ فرہنگ مشہد کے مسئول آقای باقری اور حرم امام رضا علیہ السلام میں امور زائرین کے مدیر آقای محمد علی ذوالفقاری نے بھی خطاب کیا۔ گروپ میں شامل خواتین زیارت امام رضا علیہ السلام سے مشرف ہوئیں۔

مقدس سفر کے اختتام پر گروپ میں شامل خواتین نے اس تعلیمی اور ثقافتی دورے کو خواتین اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے خانہ فرہنگ کراچی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

1:25 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔