اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

کراچی میں غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں عظیم الشان احتجاجی ریلی

امریکی قونصل خانے کے سامنے اختتام پذیر ہونے والی ریلی میں صیہونی جارحیت کی شدید مذمت

شیعیت نیوز : پاکستان کے شہر کراچی میں غزہ کے باشندوں پر جاری صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے صیہونی رژیم کی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ سے قابض رژیم کی حمایت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق یہ ریلی مختلف مذہبی جماعتوں اور عوامی طبقوں کی شرکت سے نماز جمعہ کے بعد بوتھ بایسن کے علاقے سے نکالی گئی جو امریکی قونصل خانے کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ جان لے! اگر ایران کے خلاف کوئی غلطی کی تو سخت طمانچہ پڑے گا، رہبر معظم

مظاہرین نے غزہ میں امریکہ کے ایما پر صیہونی رژیم کے حالیہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

ریلی کے شرکاء نے غزہ کے مظلوم عوام اور مزاحمت کی حمایت میں امریکہ اور صیہونی رژیم کے خلاف نعرے لگائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button