سپاہ پاسداران کے سربراہ کا انتباہ: ایران کے خلاف عملی خطرے کا تباہ کن جواب
میجر جنرل حسین سلامی نے ایران کی شفافیت اور فوجی اقدامات کی ذمہ داری پر زور دیا

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کو کوئی عملی خطرہ لاحق ہو گیا تو اس کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
جنرل حسین سلامی نے زور دیا کہ ایران شفافیت کے ساتھ کام کرتا ہے اور اپنے فوجی اقدامات یا حمایت کی کھل کر ذمہ داری قبول کرتا ہے۔
بھی پڑھیں: ایران کا جوہری پروگرام کنٹرول میں ہے، ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی
انہوں نے مزید کہا کہ ایران یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ سمیت علاقائی مزاحمتی گروہوں کی پالیسیوں کی براہ راست کنٹرول نہیں کرتا۔ ہم وہ قوم نہیں جو خفیہ طریقے سے کام کرے۔ ہم دنیا میں ایک تسلیم شدہ اور معتبر فوجی طاقت ہیں۔ اگر ہم کہیں حملہ کرتے ہیں یا کسی کی حمایت کرتے ہیں، تو ہم اس کا واضح طور پر اعلان کرتے ہیں۔
میجر جنرل سلامی نے صہیونی حکومت کے خلاف وعدہ صادق آپریشن جیسی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرتا ہے اور کسی بھی آپریشن کا انکار نہیں کرے گا۔
انہوں نے انتباہ کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی عملی خطرے کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔