اہم ترین خبریںپاکستان

عالمی یوم القدس پر ملک کے تمام شہروں میں احتجاجی ریلیاں ہونگی، ترجمان آئی ایس او

القدس ریلی کی قیادت علمائے کرام، زعمائے ملت اور قائدین آئی ایس او کریں گے، ریلی میں خواتین، بچے، بزرگ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے عالمی یوم القدس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے 27 رمضان المبارک کو مرکزی ریلی لاہور میں مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ سے برآمد ہوکر سول سیکرٹریٹ، ناصر باغ، انارکلی، جی پی او چوک، لاہور ہائیکورٹ سے ہوتی ہوئی، ریگل چوک سے چیئرنگ کراس پہنچے گی۔

القدس ریلی کی قیادت علمائے کرام، زعمائے ملت اور قائدین آئی ایس او کریں گے۔

ریلی میں خواتین، بچے، بزرگ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

ریلی کے شرکاء فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے اور قبلہ اول کی آزادی تک اپنی جدوجہد  جاری رکھنے کا عزم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز کی کاروائی، بلوچستان میں ٹرین پر حملہ کرنے والے 16 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس او کے ترجمان کے مطابق مرکزی ریلی کے علاوہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، روہڑی، ملتان، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، جھنگ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، گلگت سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

انہوں ںے کہا کہ  مرکزی صدر نے اس حوالے سے تمام یونٹس اور ریجنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

آئی ایس او ہر سال امام خمینیؒ کے فرمان پر فلسطین کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل مظالم کیخلاف یہ ریلی نکالتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button