اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 30ویں برسی پر مزارِ شہید پر خصوصی تقریبات کا انعقاد

شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 30ویں برسی پر دعائے کمیل کی روح پرور نشست

شیعیت نیوز: سفیرِ انقلاب، بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 30ویں برسی کے موقع پر مزارِ شہید پر دعائے کمیل کی روح پرور نشست کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی نشست سے مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان حیدر عباس، رکن مرکزی نظارت انوار علوی اور سابق مرکزی جنرل سیکرٹری انجم ترمذی نے خطاب کیا اور شہید کی ملتِ تشیع پاکستان کے لیے مخلصانہ کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی مجتہد آیت اللہ شیخ حسنین نجفی قم المقدسہ میں انتقال کر گئے

اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر سید فخر نقوی نے مرقدِ منور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ لاہور اور مضافات سے عُشاق الشہدا کی کثیر تعداد میں مرقدِ منور پر حاضری دی اور شہید سے تجدیدِ عہد کیا۔ شہید کے مرقد پر سکاوٹ سلامی کل ہوگی جبکہ پاسبانِ ملت کانفرنس سے علامہ احمد اقبال رضوی، آغا عارف نقوی اور علامہ غلام شبیر بخاری خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button