وعدہ صادق کا تیسرا مرحلہ مقررہ وقت پر انجام پائے گا، جنرل علی فضلی

28 فروری, 2025 13:57

شیعیت نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر جنرل علی فضلی نے آپریشن "وعدہ صادق” کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ "وعدہ صادق” کا پہلا اور دوسرا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جب کہ تیسرا مرحلہ منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصر اللہ کی شہادت نے مزاحمتی محاذ کو مزید طاقت بخشی، آیت اللہ کاظم صدیقی

جنرل فضلی نے مزید کہا کہ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف اس کی فوجی کارروائیاں صرف ابتدائی اور محدود نوعیت کی تھیں، تاہم مزید وسیع اور تباہ کن کارروائیاں کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے یمن سے غزہ تک پھیلے ہوئے مزاحمتی محاذ کے موجودہ کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "مجاہدین کی استقامت ان کے پختہ ارادے اور راہِ مزاحمت پر گہرے ایمان کا ثبوت ہے۔”

5:34 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔