اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصر کی غیرموجودگی میں وارنٹ جاری کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، علامہ ولایت جعفری

علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کے مظلوم عوام کی آواز ہیں

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی قرار دی ہے۔

علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کے مظلوم عوام کی آواز ہیں۔

انکی غیر موجودگی کو جواز بنا کر ان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ، سید علی رضوی

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحفظ کے لئے قربانیاں دینے والے قائد وحدت کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا نام نہاد جمہوری حکومت کی اصلیت ظاہر کرتی ہے۔

وفاقی حکومت اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف جعلی مقدمات اور اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button