اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کے مستقبل کا فیصلہ وہ خود کریں گے، مصر کا دوٹوک مؤقف

غزہ پر اسرائیلی منصوبہ ناکام، مصر نے انتظام سنبھالنے سے انکار کر دیا

شیعیت نیوز: غزہ میں مستقل جنگ بندی اور انتظامی امور کے بارے میں صہیونی حکومت اور امریکہ کے منصوبوں کو خطے کے ممالک مسترد کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، صہیونی حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپید نے مصر کو غزہ پر آٹھ سال حکومت کرنے کی تجویز پیش کی، تاہم قاہرہ نے اس منصوبے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سید حسن نصراللہ فلسطین کے سید الشہداء ہیں، زیاد النخالہ

مصر کے باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قاہرہ غزہ پر حکومت کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔ اس کا فیصلہ فلسطینیوں کو کرنا ہے۔

لاپید نے کہا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو کے دوران مصر 8 سال تک انتظامی امور سنبھالے گا۔ یہ مدت 15 سال تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

صہیونی رہنما نے اس پیشکش کو قبول کرنے کی صورت میں مصر پر واجب الادا 155 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے معاف کروانے کا عندیہ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button