عالمی اہل بیتؑ اسمبلی ایران کا پاکستانی منقبت خوانوں کی شہادت پر دلی افسوس
سندھ کے قریب ٹریفک حادثے میں خواجہ علی کاظم سمیت پانچ افراد شہید

شیعیت نیوز: پاکستانی معروف کمسن منقبت خواں خواجہ علی کاظم، نوجوان منقبت خواں سید علی جان رضوی، شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی سمیت دیگر دو ساتھیوں کے ایک المناک حادثے میں جام شہادت نوش کر جانے پر عالمی اہل بیتؑ اسمبلی ایران نے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں کہا گیا کہ یہ حادثہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر اہل بیتؑ کے چاہنے والوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہیں کہ ربِ کریم مرحومین کو جوارِ اہل بیتؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ علی کاظم کے قاتل جامشورو تھانہ سے غائب، سندھ پولیس ملزمان کی پشت پناہ
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اندرون سندھ کے شہر سیہون کے نزدیک ایک ٹریفک حادثے میں معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، نوحہ خواں سید جان علی شاہ سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے تھے۔ خواجہ علی کاظم ایک نوجوان منقبت خوان اور نوحہ خوان تھے۔ وہ پاکستان کے معروف منقبت خوانوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی متعدد مذہبی محافل میں شرکت کی تھی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے سید جان علی شاہ رضوی کا تعلق بھی بلتستان سے تھا۔