این ڈی ایم اے کی جانب سے فلسطین، لبنان اور شام کے جنگ زدہ عوام کے لیے امدادی سامان روانہ

10 فروری, 2025 19:05

شیعیت نیوز: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے فلسطین، لبنان اور شام کی جنگ زدہ عوام کے لیے فلاحی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوش سے روانہ کی گئی اس امدادی کھیپ میں ڈبہ بند گوشت، پاوڈر دودھ، حفظان صحت کی کٹس، کمبل، کپڑے، خیمے اور بستروں پر مشتمل 50 ٹن سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مجلسِ علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام فیصل آباد میں علمی و تربیتی ورکشاپ

امدادی سامان بذریعہ ہوائی جہاز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے اردن کے لیے روانہ ہوا۔ سامان روانگی تقریب میں این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان شریک تھے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطین، لبنان اور شام کے لیے روانہ کی گئی 22 امدادی کھیپوں میں کل 1803 ٹن امدادی سامان روانہ کیا گیا، جس میں:

  • فلسطین کے لیے 1320 ٹن
  • لبنان کے لیے 372 ٹن
  • شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے۔

حکومت پاکستان لبنان، فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

12:07 صبح اپریل 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔