گلگت بلتستان میں گستاخِ امام زمانہؑ مولوی عبدالرزاق ملعون گرفتار
عوامی جدوجہد رنگ لے آئی، علماء اور عوام کے دباؤ پر گستاخِ امام مہدیؑ کو گرفتار کر لیا گیا

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے علاقے استور میں چند روز قبل ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملعون مولوی عبدالرزاق نے فرزند رسول خدا (ص) حضرت امام مہدیؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کی، جس کے باعث تمام مسلمانوں، بالخصوص شیعانِ حیدر کرارؑ کے جذبات انتہائی مجروح ہوئے تھے۔ اس گستاخی کے رد عمل میں گلگت بلتستان بھر میں کئی مقامات پر احتجاجات اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوا، جو کئی روز تک جاری رہا۔ مظاہرین نے اس گستاخِ امام زمانہؑ کی فوری گرفتاری اور اسے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار کے بعد گلگت بلتستان میں شیعہ نسل کشی کا امریکی منصوبہ تیار
تاہم، آج فرزند رسول امام مہدیؑ کی شان میں بدترین گستاخی کرنے والا مولوی عبدالرزاق گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کی گرفتاری میں مثبت کردار ادا کرنے والے تمام علماء کرام، بالخصوص سید عاشق حسین الحسینی صاحب امام جمعہ والجماعت استور، مولانا عبدالسمیع صاحب ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی جی بی، شیخ حفاظت حسین جعفری صاحب، مفتی محمد اقبال صاحب، جناب عبدالعلیم مصطفوی صاحب، شیخ عبدالواحد صاحب، قاری عبدالحکیم صاحب، مولانا اکرام اللہ ثاقب صاحب، مولانا کفایت الدین صاحب، جناب عارف حسین، جناب میر تسنیم اکبر، ٹھیکیدار رحمت اللہ صاحب، عوامی ایکشن کمیٹی استور، راما گرینڈ جرگہ، ایم ڈبلیو ایم استور، شیعہ علماء کونسل، امن کمیٹی استور اور احتجاجی دھرنوں میں شامل تمام افراد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے، جن کی دن رات کی کوششوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے کی سازش ناکام ہوئی۔
اللہ تعالیٰ تمام مثبت کردار ادا کرنے والی شخصیات کو جزائے خیر عطا فرمائے، الٰہی آمین۔