ڈیرہ غازی خان بڑی تباہی سے بچ گیا۔ کالعدم لشکر جھنگوی کے عزائم خاک میں مِل گئے ! دو تکفیری ہلاک
ترجمان پنجاب پولیس خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل کمانڈ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن(ر)سجاد حسن خان نے کی۔

شیعیت نیوز:ڈیرہ غازی خان بڑی تباھی سے بچ گیا۔پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، خوارجی دِہشتگردوں کے عزائم خاک میں مِلا دیے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ تھی۔
ترجمان پنجاب پولیس خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل کمانڈ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن(ر)سجاد حسن خان نے کی۔
اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی فوری موقع پر پہنچے،دہشتگرد پنجاب کے تھانوں اور حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھئیے: کالعدم لشکر جھنگوی کے پنجاب بھر میں ہائی ویلیو ٹارگٹس کیخلاف آپریشنز کی تیاریاں ،مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ کو ارسال
ترجمان پنجاب پولیس دشتگردوں کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او وہوا، پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کو دیکھتے ہی دہشت گرد راکٹ، گرینیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ سے حملہ آور ہوئے، ترجمان پنجاب پولیس دہشتگردوں کی شدید فائرنگ کے باوجود پولیس نے جوانمردی سے بھرپور جوابی کاروائی کی۔