لاس اینجلس میں بھڑکی آگ پر ایرانی نائب صدر کا خوبصورت پیغام
عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ضروری، ایران کی جمعیت ہلال احمر کا امداد کی پیشکش

شیعیت نیوز: ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ یہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم ہوں یا موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، جیسا کہ آج کیلیفورنیا میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی لبنان میں صیہونی ڈرون حملے، 6 شہید، 2 زخمی
نائب صدر نے کہا کہ آج کے دور میں ایک انسان کا دکھ پوری انسانیت کا دکھ ہے۔ ہم کیلیفورنیا کے جنگلات کی آگ سے متاثرہ تمام افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے حالات کی جلد بہتری کے لیے دعاگو ہیں۔
اس دوران ایران کی جمعیت ہلال احمر نے بھی کیلیفورنیا کے متاثرین کے لیے امداد بھیجنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بھیانک آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔