شہید سردار نے سیدہ زینب اور بی بی رقیہ کے حرمین سمیت تمام مقدس مقامات کا تحفظ یقینی بنایا،علامہ احمد اقبال رضوی کا لاہور سیمینار سے خطاب
امریکہ کی پیداوار داعش کو عبرت ناک شکست دی۔شام و عراق سے داعشی تکفیریوں کو صفایا کیا اورشام میں سیدہ زینب اور بی بی رقیہ کے حرمین سمیت تمام مقدس مقامات کا تحفظ یقینی بنایا۔

شیعیت نیوز:علامہ سید احمد اقبال رضوی کا لاہور قومی مرکز خواجگان شادمان میں منعقدہ مجلس عزا بسلسلہ برسی شہید سردار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سردار ِ مقاومت نے امریکہ اور صہیونیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا۔
عالمی سامراج کو گریٹر اسرائیل کے منحوس خواب میں رنگ بھرنے سے باز رکھا۔
عراق سے امریکہ کو بے دخل کیا۔
امریکہ کی پیداوار داعش کو عبرت ناک شکست دی۔
شام و عراق سے داعشی تکفیریوں کو صفایا کیا اورشام میں سیدہ زینبؑ اور بی بی رقیہ کے حرمین سمیت تمام مقدس مقامات کا تحفظ یقینی بنایا۔
یہ بھی پڑھئیے: اہلسنت کے نام پر تکفیریت پروان چڑھ رہی ہے اہلسنت کو ہوشیار رہنا ہوگا بیدار ہونا ہوگا۔،علامہ احمد اقبال رضوی کا دھرنے سے خطاب
شہید سردار نے ہی فلسطینی عوام کی مزاحمتی تحریک کو مضبوط کیا
اور مزاحمتی طاقتوں کو مظلوموں کی حمایت کیلئے ایک محور کے گرد جمع کیا۔