اہلسنت کے نام پر تکفیریت پروان چڑھ رہی ہے اہلسنت کو ہوشیار رہنا ہوگا بیدار ہونا ہوگا۔،علامہ احمد اقبال رضوی کا دھرنے سے خطاب
کراچی میں کس کے کہنے پر بربریت کی گئی؟۔ایک بے گناہ نہتے نوجوان شبیہہ حیدر کو شہید کرکے سندھ حکومت نے کہا ہم تمہیں فیس سوینگ دیتے ہیں۔

شیعیت نیوز:وائس چئیرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ احمد اقبال رضوی نے لاہور دھرنے میں تکریم شہدا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارہ چنار میں فریقین کے مابین امن معاہدہ ہوگیا ہے جب تک پارہ چنار کا مرکزی دھرنا جاری ہے اور قیادت اعلان نہیں کرتی،پارہ چنار میں مکمل امن نہیں ہوتا ہمارے دھرنے رہیں گے کسی افوا پر کان نہ دھریں۔
اہلسنت کے نام پر تکفیریت پروان چڑھ رہی ہے اہلسنت کو ہوشیار رہنا ہوگا بیدار ہونا ہوگا۔
نئی نسل کو ڈالر اور ریال کی خاطر چند خارجیوں کا ٹولہ گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔شام،افغانستان،عراق اور پاکستان میں شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں۔شہید سردار نے تکفیریت کے خلاف محاذ قائم کیا۔
یہ بھی پڑھئیے: حکومت کی بے حسی افسوسناک ہے، مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان
کراچی میں کس کے کہنے پر بربریت کی گئی؟۔ایک بے گناہ نہتے نوجوان شبیہہ حیدر کو شہید کرکے سندھ حکومت نے کہا ہم تمہیں فیس سوینگ دیتے ہیں۔
اللہ عزت دینے والا ہے ہمیں تمہاری دی جانی والی عزت قبول نہیں۔پیپلزپارٹی حکومت کو اس قتل کا حساب دینا ہوگا نتائج بھگتنا ہوں گے
ملت تشیع کا ماضی خون سے سرخ ہے۔
کوئٹہ،ڈی آئی خان،پشاور اور کراچی میں شیعہ نسل کشی کی گئی لیکن علمائے کرام نے ملت جعفریہ کو مایوسی اور بحران سے نکالا اور میدان عمل میں موجود رہے اور تکفیری سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔