اہم ترین خبریںپاکستان

سی ٹی ڈی کو مضبوط کیا جارہا ہے تکفیری دہشتگردی کو لگام ڈالیں گے، شہباز شریف

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب میں کہا کہ ملک میں بڑھتی تکفیری دہشتگردی کو اب لگام ڈالنا ہوگی، سی ٹی ڈی کو مزید مضبوط کر رہے ہیں

شیعیت نیوز : وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کا وقت آچکا ہے۔

وفاق صوبوں اور دفاعی اداروں کو مل کر مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی، دشمن کے گھس بیٹھیے خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بیٹھے ہیں، سرحد پار سے چند دن پہلے جو حملہ ہوا اس کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان سے باہر بیٹھے دوست نما دشمن اور ایجنٹ جو زہر اگل رہے ہیں اور جس طرح وہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں یہ بذات خود ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

جھوٹ اور حقائق کو مسخ کرکے پاکستان کے خلاف ماحول بنایا جارہا ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ہم سب مل کر چاروں صوبوں، وفاق، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں امن و امان قائم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار فوجی کانوائے پر حملے کی ذمہ داری سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے قبول کرلی

اجلاس میں شریک وفاقی وزراء، آرمی چیف، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ و دیگر اعلیٰ حکام کا خیرمقدم کیا۔

شرکا کو مبارکباد دی کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

پاکستان عالمی امن کیلئے اپنا سفارتی کردار احسن طریقے سے نبھائے گا۔

صوبوں میں سی ٹی ڈی کو مضبوط کیا جارہا ہے، پنجاب اس حوالے سے سب سے آگے ہے۔

پولیس کو جدید تربیت، ٹیکنالوجی، آلات سے لیس کرنا اور میرٹ پر بھرتیاں کرنا ہوں گی۔

ملک میں بڑھتی تکفیری دہشتگردی کو لگام ڈالنا ہوگی۔

مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جو لازوال قربانیاں دے رہے ہیں یہ رائیگاں نہیں جائیں گی،جو انہیں ضائع کرنا چاہتے ہیں وہ بہت بڑی بھول میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button