پارہ چنار: لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی ایف سی اہلکار پر تشدد

24 دسمبر, 2024 19:53

شیعیت نیوز: پارہ چنار سے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے کارندوں کو ایک ایف سی اہلکار پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں شدت پسند عناصر ایف سی اہلکار کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے بے دردی سے مار رہے ہیں، جبکہ اہلکار درد سے چیختا اور مدد کے لیے بلبلاتا دکھائی دیتا ہے۔

یہ واقعہ پارہ چنار جیسے حساس علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں پہلے ہی فرقہ وارانہ کشیدگی عروج پر ہے۔ اس نے نہ صرف عوام بلکہ سیکیورٹی اداروں میں بھی خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

پارہ چنار کے مظلوم شیعہ: تحفظ کے لیے اسلحہ رکھنے پر مجبور

پارہ چنار کی مظلوم شیعہ برادری ایک طویل عرصے سے لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے ظلم کا شکار ہے۔ کبھی ان کے جوانوں کو شہید کیا جاتا ہے تو کبھی بچوں کے سروں میں گولیاں ماری جاتی ہیں۔ برادری نے اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ رکھنا شروع کیا، کیونکہ حکومت اور ریاستی ادارے ان کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پارہ چنار کے مرکزی دھرنے کی حمایت میں ملکگیر دھرنوں کا اعلان کرتے ہیں،علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ حسن ظفر نقوی کا کراچی اور لاہور سے خطاب

حکومت کا ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ اور عوام کے تحفظ پر سوال

حکومت اب ان مظلوموں سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ حکومت جو اپنی افواج اور ایف سی اہلکاروں کو کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ جیسے دہشت گردوں سے محفوظ نہیں رکھ سکتی، وه پارہ چنار کے نہتے شیعوں کو کیسے تحفظ فراہم کرے گی؟

1:31 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔