پارہ چنار میں شدید انسانی بحران: کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما کی کھلے عام دھمکیاں
شیعیت نیوز: پارہ چنار میں کئی مہینوں سے جاری محاصرے کی وجہ سے دنیا سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے اور اس دوران علاقے میں شدید انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ ادویات کی کمی، غذائی قلت اور صحت کی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں اور مقامی افراد بھوکے پیٹ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ان سنگین حالات کے دوران، کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما عید نظر فاروقی کی ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں انہوں نے کہا: "اے شیعو جو پھانسی کا پھندا تمہارے لیے آیا ہے، وہ ہم نے پارہ چنار والوں کے لیے تیار کیا تھا اور وہ تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، "پورے خطے کے مجاہد مسلمان تمہارے خلاف عملی طور پر میدان میں جہاد کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔”
فاروقی نے شیعہ مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: "تم کھانے پینے اور ادویات کا رونا شروع کر رہے ہو، لیکن یہ سب تمہارا ہم سے پنگا لینے کا نتیجہ ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ تم لوگوں کی چیخیں آسمان تک پہنچیں گی۔”
تاہم، ایک سنگین سوال اٹھتا ہے: "پاکستانی حکومت، فوج اور اداروں کے سامنے سب کچھ واضح ہے، یہ تکفیری گروہ پاکستان کے دشمن ہیں اور عناصر چیخ چیخ کر ویڈیوز میں خود بتا رہے ہیں کہ وہ شیعہ نسل کشی میں زور لگا رہے ہیں، اس کے باوجود یہ لوگ آزاد کیوں ہیں؟”
یہ سوال پاکستانی اداروں، فوج اور حکومت کے لیے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ پارہ چنار میں شیعہ مسلمانوں کی حالت پر حکومتی خاموشی اور ان شدت پسند عناصر کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہ کرنا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔







