آرمی چیف پاراچنار کی صورت حال کا ازخود نوٹس لیں، علامہ مقصود ڈومکی کا مطالبہ

18 دسمبر, 2024 21:53

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے حکومت، آرمی چیف اور کور کمانڈر پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاراچنار میں راستوں کی بندش اور خوراک و ادویات کی شدید قلت کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے پاراچنار کا راستہ کھولیں۔

پاراچنار میں 7 لاکھ انسانوں کی زندگی خطرے میں ہے۔

جنہیں ادویات اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث 32 سے زیادہ معصوم بچے فوت ہو چکے ہیں اور سینکڑوں مریض تڑپ رہے ہیں۔

سندھ کے عوام کو سندھو دریا پر نئے کینالز کی تعمیر پر شدید تحفظات اور اعتراضات ہیں۔

پاکستان اور خصوصاً سندھ کے عوام کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے۔

ایسے میں 1991 کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھو دریا پر نئے کینالز کی تعمیر سے سندھ کا زیریں علاقہ بنجر ہو جائے گا اور سندھ کی زراعت تباہ ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : رواں سال میں دہشتگردی کاروائیوں میں سب سے زیادہ سپاہ صحابہ ملوث رہی، اہم رپورٹ

صوبہ سندھ کے عوام کو ہمیشہ یہ شکایت رہی ہے کہ پہلے ہی 1991 کے پانی معاہدے پر صحیح عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔

نئے کینالز تعمیر ہونے سے سندھ کو اس کے حصے کا پانی مزید کم دیا جائے گا۔

جس سے زرعی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

پانی کی قلت کے سبب سندھو ڈیلٹا تیزی سے سکڑ رہا ہے۔

سندھ دریا سندھ کی زراعت اور زرعی معیشت کے لئے رگ حیات ہے۔

سندھ کو پہلے ہی پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

ایسے میں نئے کینالز کی تعمیر سے سندھ کے عوام میں وفاق کے خلاف نفرت پیدا ہوگی۔

زراعت کو نقصان ہوگا اور سندھ کے اندر غربت و افلاس میں اضافہ ہوگا۔

2:50 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔