رواں سال میں دہشتگردی کاروائیوں میں سب سے زیادہ سپاہ صحابہ ملوث رہی، اہم رپورٹ

18 دسمبر, 2024 21:44

شیعیت نیوز : وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردی کا سلسلہ لگ بھگ دو دہائیوں سے جاری ہے، اس میں 2015ء کے بعد سے کسی حد تک کمی تو ضرور آئی، تاہم مکمل طور پر اس ناسور کا خاتمہ ابھی تک نہیں ہوسکا۔

رواں سال بھی پاکستان میں دہشتگردی نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھایا ہے اور ایک سال کے دوران ایک ہزار کے قریب پاکستانی اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ  دھو بیٹھے۔

ملک میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران ایک ہزار 566 واقعات رپورٹ ہوئے اور 573 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 924 افراد شہید ہوئے جبکہ انٹیلیجنس آپریشن میں 341 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث 800  دہشتگردوں کی مالی معاونت پر 2 ہزار 466 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 526 مجرمان کو سی ایف ٹی کے تحت سزا دی گئی۔

2024سب سے زیادہ 948 واقعات خیبر پختونخوا، 582 بلوچستان، 24 سندھ، 10 پنجاب اور 2 اسلام آباد میں رونما ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز کی اہم کاروائی، خیبرپختونخوا میں لشکر جھنگوی کے 11 دہشتگرد ہلاک

ہلاک شدہ و گرفتار دہشتگردوں میں 80 فیصد دہشتگرد سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی سے تعلق رکھتے ہیں، جو کہ مسلک شیعہ کو ٹارگٹ کر رہے تھے۔

رپورٹ میں حیران کن انکشاف کیا گیا کہ دہشتگردوں کو سعودیہ عرب اور قطر جیسے ممالک سے بھی فنڈنگ ہوتی رہی ہے۔

اگر دیکھا جائے تو رواں سال صوبہ خیبر پختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

سیاسی اختلافات ایک جانب، تاہم دہشتگردی کے مسئلہ پر وفاق اور صوبوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔

دہشتگردی کے تدارک کیلئے وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کیساتھ مکمل طور پر تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سال کے دوران قبائلی ضلع کرم دہشتگردی سے بری طرح متاثر رہا ہے۔

1:30 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔