اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصر و دیگر قائدین کے ہمراہ پاراچنار جا کر مسئلہ حل کرواؤں گا، گورنر سندھ کا اعلان

گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ میری اہل تشیع اور اہل سنت کے لوگوں سے بات ہوئی ہے، ان سب کو لے کر بیٹھوں گا

شیعیت نیوز : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاراچنار کا مسئلہ اس وقت میرے لئے اور ہر پاکستانی کیلئے اہم ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ میری علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے فون پر بات ہوئی ہے ان کے گھر جاؤں گا۔

رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین سے بات ہوئی ہے، پاراچنار کے دونوں گروپس سے بات ہوئی ہے۔

اہل تشیع اور اہل سنت کے لوگوں سے بھی بات ہوئی ہے، ان سب کو لے کر بیٹھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز کی اہم کاروائی، خیبرپختونخوا میں لشکر جھنگوی کے 11 دہشتگرد ہلاک

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے بھی بات کروں گا۔

ہم سب کو مل کر اس مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھنا ہے۔

ہمیں پاراچنار میں موجودہ صورتحال کو ختم کرنا ہے۔

اس ایشو کو جلد از جلد حل کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button