اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں
فورسز کی بڑی کارروائی : کالعدم لشکر جھنگوی کے 15 دہشتگرد ژوب میں واصل جہنم
کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا یہ گروپ دہشت گردی کے ارادے سے ڈی آئی خان کی طرف بڑھ رہا تھا

ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے پندرہ تکفیری عسکریت پسندوں پر مشتمل ایک گروپ (تشکیل) پر جنوبی بلوچستان کے ضلع ژوب سے گزرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے حملہ کر کے واصل جہنم کر دیا۔
گزشتہ روز ژوب کے علاقے سرتوئی میں پاکستانی ایس ایس جی فورسز نے افغانستان سے تعلقات رکھنے والے تکفیری خارجی عسکریت پسند کالعدم لشکر جھنگوی کے گروہ کو نشانہ بنایا جس میں افغان شہری بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں : تکفیریوں نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھا، سابق صدر کی قبر نظر آتش کردی
کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا یہ گروپ دہشت گردی کے ارادے سے ڈی آئی خان کی طرف بڑھ رہا تھا، لیکن بروقت کارروائی کے نتیجے میں ان کے عزائم ناکام بنا دیے گئے۔