اہم ترین خبریںشام

محمد البشیر مارچ 2025 تک شام کی حکومت کے سربراہ مقرر ہو گئے

محمد البشیر نے 2025 تک شام کی عبوری حکومت کی صدارت سنبھالی ہے، وہ مارچ 2025 کے آغاز تک حکومتی اقدامات کو آگے بڑھانے کے پابند ہیں

شیعیت نیوز : محمد البشیر نے مارچ 2025 کے آغاز تک شام کی عبوری حکومت کی ذمہ داری سنبھالنے کا اعلان کر دیا۔

اس فیصلے کا اعلان دمشق میں اپوزیشن کے ساتھ حکومتی ارکان کے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا گیا۔

محمد البشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: وہ مارچ 2025 کے آغاز تک حکومتی اقدامات کو آگے بڑھانے کے پابند ہیں۔

دمشق پر دہشت گردوں کے کنٹرول کے بعد، محمد البشیر کو عبوری مرحلے کی نئی کابینہ کی تشکیل کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شام پر تکفیری دہشتگردوں کے قبضے کے نتائج سامنے، معروف سائنسدان کو شہید کردیا

41 سالہ محمد البشیر صوبہ ادلب میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے حلب یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری اور ادلب یونیورسٹی سے شریعت اور قانون میں ڈگری حاصل کی۔

البشیر کو 2022 میں ادلب میں شامی اپوزیشن کی حکومت میں ترقی اور انسانی امور کا وزیر مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button