شامی وزیراعظم محمد غازی الجلالی کا ملک نہ چھوڑنے کا اعلان
بشار الاسد کے ملک چھوڑ کر چلے جانے کے بعد شامی وزیر اعظم نے ملک میں ہی رہنے کا اعلان کر دیا ہے، محمد غازی الجلالی نے کہا سب لوگوں کو مل کر ملک کی بحالی کے لیے سوچنا ہوگا
شیعیت نیوز : بشار الاسد کے ملک چھوڑ کر چلے جانے کے بعد شامی وزیر اعظم نے ملک میں ہی رہنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سب لوگوں کو مل کر ملک کی بحالی کے لیے سوچنا ہوگا۔
امید ہے حکومت مخالف فورسز کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچائیں گی۔
شامی وزیر اعظم محمد غازی الجلالی نے بشار الاسد کے ملک چھوڑ کر چلے جانے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ دمشق میں اپنی جگہ نہیں چھوڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : دہشت گرد شام کے دار الحکومت پر قابض، صدر بشار الاسد ملک چھوڑ کر چلے گئے
محمد غازی الجلالی نے کہا سب لوگوں کو مل کر ملک کی بحالی کے لیے سوچنا ہوگا۔
ملک کی بہتری کے لیے ہم اپوزیشن کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں، امید ہے حکومت مخالف فورسز کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچائیں گی۔
شامی وزیر اعظم نے مظاہرین سے اپیل کی کہ سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔
انھوں نے کہا حکومت اپوزیشن کی طرف ’اپنا ہاتھ پھیلانے‘ اور اپنی ذمہ داریاں عبوری حکومت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔